20 سکولوں نے حصہ لیا، محمد ہاشم رہے اول
پریس ریلیز ۔۔
گورکھپور! مورخہ 24.09.2023 شہر کے رحمت نگر محلہ میں واقع اسلامک نرسری اینڈ گرلز جونیئر ہائی سکول میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گورکھپور کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے “حضرت محمد سب کے لیے” کے عنوان پر منعقد اس تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔
محفل کی صدارت مفتی عبداللہ نے کی ، مفتی داؤد مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ نظامت محمد فرّخ جمال نے کی۔
پروگرام کا آغاز حافظ محمد دانش نے تلاوت کلام پاک سے کیا ، اس کے بعد محمد شہاب الدین صدیقی اور اعزاز احمد نے بیج لگا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس کے بعد اسلامک نرسری اسکول کی طالبہ ذکرہ پروین نے سنسکرت میں نعت پاک پڑھ کر لوگوں کی ستائش کا مرکز بنی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدارت کر رہےمفتی عبداللہ نے کہا کہ آج کے بچوں میں حضرت محمدﷺ کی سیرت کے بارے میں بتانا، و بھی تقریری مقابلے کی صورت میں ،یقیناً قابل قدر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریر کا موضوع بھی مکمل طور پر متعلقہ ہے ۔ کیونکہ حضرت محمدﷺ کو پورے عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔ مفتی داؤد نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں میں تقریر کرنے کا فن پیدا کرتے ہیں۔ پروگرام کے کنوینر محمد شہاب الدین نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ایک چھوٹی سی کوشش ہے ، انشاء اللہ آنے والے مہینوں میں سیرت النبی ﷺ پر خوبصورت پروگرام نئی منصوبہ بندی کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ تا کہ آنے والی نسلیں سرکار دو جہاں کی سیرت سے رو شناس ہو سکیں ۔
“محمد سب کے لیے” تقریری مقابلے میں ماؤنٹ سینا اکیڈمی کے محمد ہاشم نے پہلی، اسلامک اکیڈمی فار چلڈرن کی ماریہ نثار نے دوسری اور ایس۔ ٹی چلڈرن اکیڈمی کی جویریہ خان تیسرے نمبر پر رہیں۔
مولانا اطہر صدیقی، ڈاکٹر ایمن اور حافظ ذیشان نے ججز کے فرائض ادا کئے۔
تقریری مقابلے میں بنیادی طور پر بیس سکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ پروگرام میں خاص طور پر ڈاکٹر تابش، نہال احمد، اکرم لاری، نوشاد لاری، مفتی آصف، مولانا غیاث الدین، مولانا منظور، حافظ عرفان، محمود الحق محمود، محمد یوسف، مرتضیٰ رحمانی، وکیل انصاری، شمیمہ، نکہت، افسانہ، رابیعہ کے علاوہ شہر کے دانشوروں اور ادیبوں نے شرکت کی ۔ پروگرام کے اختتام میں نوشاد لاری نے حصّہ لینے والےبچوں ، اساتذہ اور ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔